مساجد آزاد رہیں: مسلم کونسل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کی ایک سرکردہ مسلمان تنظیم نے کہا ہے کہ برطانوی مساجد خود کو حکومت سے آزاد رکھیں۔ مسلم کونسل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال لندن میں ہونے والے خود کش حملوں نے یہ تاثر پیدا کر دیا تھا کہ مساجد عبادتگاہوں کی شکل میں شدت پسندوں کی پردہ داری کر رہی ہیں۔ سنیچر کو شائع ہونے والی مسلم کونسل کی رپورٹ میں برطانیہ میں قائم پندرہ سو سے زائد مساجد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس تاثر کو دور کریں۔ رپورٹ میں مساجد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گرد و نواح میں آبدا برادریوں سے تعلقات پیدا کریں۔ بی بی سی کے مذہبی امور کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ ایسے موقع پر شائع ہوئی ہے جب برطانوی حکومت مسجدوں کے اماموں کو تربیت دینے کے لیے مشاورتی بورڈ تشکیل دینے والی ہے۔ | اسی بارے میں برطانوی مسلمانوں کی امن کی دعا09 July, 2005 | آس پاس برطانوی مسلمانوں کی تشویش31 March, 2004 | آس پاس مسلم ووٹر پر تمام جماعتوں کی نظر28 April, 2005 | آس پاس مسلمان برطانوی فوج میں بھرتی ہوں13 March, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||