اعلی امریکی حکام کی سرگرمیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی کے متعلق رابطہ کار ہینری اے کُرمپٹن اور سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر انچیف جنرل جان پی ابی زید نے جمعرات کے روز پاکستان کے اعلیٰ فوجی اور سول حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ بدھ کی شام علیحدہ علیحدہ اسلام آباد پہنچنے والے امریکی حکام کی ملاقاتوں کا شیڈول بھی علیحدہ ہی تھا۔ جنرل جان پی ابی زید نے صدر جنرل پرویز مشرف اور نائب آرمی چیف جنرل احسن سلیم حیات سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس بارے میں فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ’جیو سٹریٹجک ماحول، علاقائی صورتحال اور باہمی امور پر بات چیت کی۔‘ لیکن اِنسداد دہشت گردی کے رابطہ کار ہینری اے کرمپٹن نے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور فوجی ہیڈ کوارٹر میں حکام سے بات چیت کی ہے اور ان کی سرگرمیوں کے بارے میں شام گئے تک کچھ نہیں بتایا گیا۔ | اسی بارے میں اعلی امریکی اہلکار پاکستان میں03 May, 2006 | پاکستان پاک امریکہ: پہلا دور بے نتیجہ28 April, 2006 | پاکستان ’عالمی عدالت میں جائیں گے‘29 April, 2006 | پاکستان پاک،افغان،امریکہ فوجی مشقیں02 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||