انڈونیشیا: بیشتر مسافر محفوظ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈونیشیا میں ریسکیو ٹیمیں پیر کی شام ڈوبنے والی کشتی کے بچ جانے والے افراد کی تلاش میں ہیں۔ یہ کشتی مشرقی انڈونیشیا میں ڈوبی تھی اور ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ بیشتر مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ایک قریبی شہر کوپنگ کی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے انہیں بتایا ہے کہ کشتی پر 60 افراد سوار تھے۔ ابتدا میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ تعداد سو کے قریب ہے۔ کشتی خراب موسم میں روٹ جزیرے کی طرف رواں دواں تھی۔ یہ علاقہ دارالحکومت جکارتہ سے دو ہزار کلو میٹر مشرق میں واقع ہے۔ کشتی کے کپتان کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے وقت اس پر 54 مسافر اور چھ عملے کے افراد سوار تھے۔ بندرگاہ کے ایک اہلکار نےبتایا ہے کہ منگل کی دوپہر تک 59 افراد یا تو تیر کر یا پھر امدادی ٹیموں کے ذریعے صحیح سلامت کنارے تک پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 19 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ انڈونشیا میں بحری حادثات معمول کا حصہ ہیں جہاں دو جزیروں کے درمیان نقل و حمل کا بڑا ذریعہ محض کشتیاں ہی ہیں۔ فروری میں اسی مقام پر ایک کشتی ڈوبنے سے چالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں لاپتہ مسافروں کی پھر سے تلاش 05 February, 2006 | آس پاس گنجائش سے زائد مسافر تھے: مالکان31 March, 2006 | آس پاس بحرین حادثہ: بچاؤ کی کوششوں کی ویڈیو31 March, 2006 | آس پاس بحرین حادثہ: کشتی کا کپتان گرفتار01 April, 2006 | آس پاس کشتی وہیل سے ٹکرا گئی،97 زخمی10 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||