 | | | اب تک ستاون لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ |
بحرین کے ساحل کے قریب سیاحوں سے بھری ایک کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستاون ہوگئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد بحرینی کوسٹ گارڈ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور آخری خبریں آنے تک تریسٹھ افراد کو بچائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔بحرینی حکام نے مقامی ٹی وی کو بتایا ہے کہ اب تک ستاون لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں سترہ انڈین، تیرہ برطانوی، چار جنوبی افریقن،چار سنگاپوری، تین پاکستانی، تین فلپائنی، ایک جرمن اور ایک آئرش بھی شامل ہیں۔ |