کشتی وہیل سے ٹکرا گئی،97 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپانی کوسٹ گارڈ اس بڑی وہیل کو تلاش کر رہے ہیں جس کے ایک تیز رفتار جاپانی کشتی سے مبینہ تصادم میں ستانوے مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ وہیل کی تلاش کی اس مہم میں ایک ہیلی کاپٹر اور تین کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ واقعہ جاپانی جزائر کیوشو کے شہر کاگوشیما کے قریب پیش آیا تھا۔ دو عرشوں والی اس کشتی پر سو سے زیاہ مسافر سوار تھے۔ جاپانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کشتی کے عملے کی جانب سے ہنگامی امداد کی کال موصول ہوئی تھی۔ فیری کمنی کے ترجمان ہیڈی ہیرو یمادا کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تنتالیس کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹکر کے نتیجے میں زیادہ تر لوگ اپنا توازن کھو بیٹھے اور نیچےگر پڑے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کشتی کاگوشیما سےتنیگاشیما جا رہی تھی اور اس علاقے میں اکثر بحری جہاز اور کشتیاں وہیل مچھلیوں سے ٹکراتے رہتے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ کشتی خود تیرنے کے قابل نہیں رہی اور اسے باندھ کر ساحل پر لایا گیا۔ | اسی بارے میں بحرین: کشتی ڈوبنے سے اڑتالیس ہلاک30 March, 2006 | آس پاس کشتی الٹ گئی، 1400 مسافر لاپتہ03 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||