حماس کی مالی امداد معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی رہنماؤں نے امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے فلسطین میں منتخب ہونے والی حماس کی حکومت کی مالی امداد بند کرنے کے فیصلہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم اسماعیل ہینہ نے امریکہ اور یورپی یونین کے اس فیصلے کو جلد بازی اور ناانصافی پر مبنی ٹھہراتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ مشرق وسطی کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے اس امداد کی ترسیل کو روکنے کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عام فلسطینی متاثر ہو گا۔ امریکی وزارتِ خارجہ نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ فلسطینی حکومت کو دی جانے والی چالیس کروڑ ڈالر کی مالیت کی امداد کو معطل کیا جارہا ہے۔ امریکی ترجمان کے مطابق امریکہ اقوام متحدہ کے ذریعے فلسطین کو دی جانے والی انسانی امداد میں اضافہ کر رہا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین کا مطالبہ ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرئے، تشدد کا راستہ ترک کرے اور گزشتہ تمام امن معاہدوں کا پاس کرے۔ دریں اثناء جمعہ کی شام کو غزہ میں اسرائیل کی ایک فوجی کارروائی میں چھ فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ رفاہ کے قریب اسرائیل فوج کا یہ فضائی حملہ گزشتہ دنوں میں ہونے والے فضائی حملوں کی تازہ کڑی ہے۔ محمود عباس کے ترجمان نے اسے اسرائیل کی طرف سے کھلی اشتعال انگیزی قرار دیا۔ امریکہ کی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ امریکی حکومت فلسطینی اتھارٹی ، کابینہ اور وزراء کو دی جانے والی امداد بند کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ فیصلہ اس لیئے لیا گیا ہے کہ حماس کی نئی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے، مسلح جدوجہد کو ترک کرنے اور ماضی کے معاہدوں کی پاسداری کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو اپنی پالیسیوں کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنسیوں کے ذریعے دی جانےوالی امداد میں در حقیقت ستاون فیصد کا اضافہ کیا جارہا ہے اور چار کروڑ بیس لاکھ کی اضافی امداد آزادہ اداروں اور سول سوسائٹی کی مدد کے لیے فراہم کی جائے گی۔ بی بی سی کے جوناتھن بیل کے مطابق یہ فیصلہ ہر گز غیر متوقع نہیں تھا اور اس کا مقصد حماس کی نئی فلسطینی انتظامیہ پر دباؤ بڑھنا ہے۔ | اسی بارے میں گلیاں خالی کر دیں: حماس01 April, 2006 | آس پاس شدید مالی بحران کا شکار ہیں: ہنیہ05 April, 2006 | آس پاس حماس وزیر کئی گھنٹوں بعد رہا06 April, 2006 | آس پاس فلسطین: یورپ نےامداد روک دی07 April, 2006 | آس پاس حماس: امریکی امداد بھی معطل07 April, 2006 | آس پاس حماس: امریکہ اور یورپ پر تنقید 08 April, 2006 | آس پاس اسرائیلی فضائی حملے میں چھ ہلاک08 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||