’مرغے نے اللہ کی بانگ دی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وسطی ایشیا کے ملک کرغستان میں ایک مرغے نے ایسی بانگ دی جس نے اس کی جان بچالی۔ مرغے کے مالک کے مطابق مرغے نے کئی مرتبہ اپنی بانگ میں’اللہ‘ کہا۔ دو سال کی عمر کے مرغے کو چکن سوپ بنانے کے لیئے ذبح کیا جانا تھا تاہم عین وقت پر اس نے بانگ دے دی جس کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔ مرغے کے مالک ابراہیم عصمت الایوو نے بتایا کہ وہ مرغے کی گردن پر چھری پھیرنے ہی والے تھے کہ اس نے چیخ ماری جس پر ابراہیم کے پانچ سالہ بچے نے کہا ’دیکھیں ڈیڈی یہ تو اللہ اللہ کہہ رہا ہے‘۔ اتفاق سے اس بانگ کو اس وقت موبائل فون پر بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔ وسطی ایشیا کے لیئے بی بی سی کی نامہ نگار فرڈیو رابنسن کہتی ہیں کہ اس علاقے سے ایسی خبریں آتی رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبا آذر بائیجان میں یہ خبر پھیل گئی تھی کہ وہاں ایک شیر ہر اذان کے وقت اپنی چنگھاڑ میں لفظ’اللہ‘ کہتا ہے جس کے بعد چڑیا گھر کے باہر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اور یہ سلسلہ کافی عرصے تک چلتا رہا۔ | اسی بارے میں بوڑھےشیروں کی پناہ گاہ 24 May, 2005 | انڈیا چمپانزی نے تمباکو نوشی چھوڑ دی04 October, 2005 | نیٹ سائنس دیکھو بچو ہاتھی آیا30 October, 2005 | پاکستان 175 سالہ کچھوے کی سالگرہ15 November, 2005 | نیٹ سائنس کلکتہ: جنرل کلائیو کے کچھوے کی موت23 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||