BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 March, 2006, 08:57 GMT 13:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد پھر بم حملوں کی لپیٹ میں
زخمی
عراق میں ان دنوں حملے بڑھتے جا رہے ہیں
عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف واقعات میں کم از کم دس افراد ہلاک جبکہ سترہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام نےخبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اتوار کی صبح بغداد کے جنوب میں ریلوے لائن کے قریب واقع سٹرک پر نصب بم پھٹنے سے چھ افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کےمطابق حملے کا نشانہ امریکی فوجیوں پر مشتمل گشت پر معمور دستہ تھا۔ مرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

بغداد کے مرکزی حصے میں ایک اور بم حملے میں دو عراقی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل مشرقی حصے میں واقع مستنصیریہ سکوائر میں عراقی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک پر نصب ایک بم حملے میں پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔

مرکزی بغداد میں ہی رنگ و روغن کے سامان کی ایک دوکان پر مارٹر حملے میں دو شہری زخمی ہو گئے جبکہ بغداد کے جمالیہ علاقے میں ایک مکان پر مارٹر بم حملے میں دو افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

حملوں کا تازہ سلسلہ سابق عراقی صدر صدام حسین کے مقدمے کی کارروائی کے آغاز سے چند گھنٹے قبل شروع ہوا ہے۔

صدام اور ان کے سات ساتھیوں پر دجیل میں 148 شیعہ افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ یہ افراد صدام پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں قتل کیے گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد