BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 March, 2006, 03:56 GMT 08:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی پارلیمنٹ کے اجلاس میں التوا
اجلاس
کرد اور سنی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نامزد وزیر اعظم ابراہیم جعفری کی جگہ کسی اور کو متعین کیا جانا چاہیے
عراقی صدر جلال طالبانی نے عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

التوا کی درخواست شیعہ رہنماؤں نے اس وقت کی ہے جب سیاسی رہنما باہمی اختلافات دور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

شیعہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاملے پر اختلافات کو دور کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

کرد اور سنی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نامزد وزیر اعظم ابراہیم جعفری کی جگہ کسی اور کو متعین کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک قومی اتحادی حکومت کی قیادت کے لیے مناسب حد تک غیر جانبدار نہیں ہیں۔

اس سے پہلے آٹھ روز قبل نامزد وزیراعظم ابراہیم جعفری نے ملک کے سنیئر رہنماؤں کے ساتھ ہونے والا وہ اجلاس ملتوی کر دیا تھا جس کا مقصد ایک قومی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار کرنا تھا بظاہر اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی لیکن خیال کیا گیا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہو گی کہ سیاسیتدان انہیں ہی حکومت سے باہر کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔

ابراہیم جعفری ہی نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک قومی حکومت کی تشکیل دینے کی اپیل کی تھی۔

کرد اور سنی رہنماؤں نے اس وقت بھی ابراہیم جعفری سے ناخوشی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کسی ایسی قومی اتحادی حکومت میں شامل نہیں ہوں گے جس کے سربراہ جعفری ہوں۔

صدر جلاس طالبانی

اس وقت عراق کے سیاسی رہنماؤں پر نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے شدید عالمی دباؤ ہے۔ ابراہیم جعفری کو گزشتہ ماہ یونائیٹڈ عراقی الائنس نے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔ اس اتحاد نے دسمبر کے پارلیمان کےانتخابات میں دو سو پچھتر میں سے ایک سو اٹھائیس نشستیں حاصل کی تھیں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد