BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 March, 2006, 18:07 GMT 23:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی سفیر کے قاتلوں کو پھانسی
لارنس فولے
لارنس فولے کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا
اردن کے دارالحکومت عمان میں دو شدت پسندوں پر 2002 میں ایک امریکی سفیر کو قتل کرنے کی فرد جرم عائد کیئے جانے کے بعد انہیں پھانسی دے دی گئی ہے۔

لیبیا سے تعلق رکھنے والے سالم بن سوید اور اردن سے تعلق رکھنے والے یاسر فرہاد ان دس اسلامی شدت پسندوں میں شامل تھے جن پر سن 2004 میں لارنس فولے کے قتل کا جرم عائد کیا گیا تھا۔

یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ سے منسلک لارنس فولے کو اکتوبر 2002 میں عمان میں قتل کیا گیا تھا۔

اردن کی حکومت نے القاعدہ کے مبینہ عراقی لیڈر ابو مصعب الزرقاوی پر اس حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

لارنس فولے کو عمان میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ انہیں گھر سے گاڑی تک پہنچنے کے دوران سینے اور سر میں میں کئی گولیاں لگی تھیں۔

سالم بن سوید اور فرہاد کو دسمبر 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں ان الزامات کی تردید کرتے رہے تاہم انہیں زبردستی اعتراف جرم کرنے کے لیئے مجبور کیا گیا تھا۔

انہیں عمان کے جنوب میں واقع سواکا جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔

الزرقاوی سمیت دیگر چھ افراد کے لیئے بھی عدالت نے سزائے موت کا اعلان کیا ہے جبکہ دو کو پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسی بارے میں
عمان: 56 ہلاک، سوگ کا اعلان
10 November, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد