BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 March, 2006, 11:15 GMT 16:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: پیٹریاٹ ایکٹ کی تجدید
صدر بش
سینیٹ نے گزشتہ ہفتے ہی پیٹریاٹ ایکٹ کی منظوری دی تھی
امریکی کانگریس نے متنازعہ پیٹریاٹ ایکٹ کی تجدید کے سلسلے میں آئینی بِل کی منظوری دے دی ہے۔

پیٹریاٹ ایکٹ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے سلسلے میں صدر بش کو وسیع اختیارات تفویض کرتا ہے۔

شہری آزادیوں کے سلسلے میں پائی جانے والی تشویس کے بعد پیٹریاٹ ایکٹ کی تجدید کئی ماہ تک التواء کا شکار رہی۔

پیٹریاٹ ایکٹ کے تحت فیڈرل ایجنٹوں کو حاصل ہونے والے اختیارات پر سینیٹروں کی تشویش کے بعد وائٹ ہاؤس نے آئینی بِل کے مسودے پر نظر ثانی کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

پیٹریاٹ ایکٹ گیارہ ستمبر کے ’دہشت گرد‘ حملوں کے فوراً بعد متعارف کرایا گیا تھا۔

منگل کے روز ایوانِ نمائندگان نے پیٹریاٹ ایکٹ کی 138 کے مقابلے میں 280 ووٹوں سے منظوری دی۔

سینیٹ نے گزشتہ ہفتے ہی پیٹریاٹ ایکٹ کی منظوری دی تھی۔

اگر منگل کے روز پیٹریاٹ ایکٹ کو منظور نہ کیا جاتا تو اس کی سولہ شقیں جمعہ کے روز کالعدم ہو جاتیں۔

گانگریس سے منظوری کے بعد ان سولہ میں سے چودہ شقیں ہمشیہ کے لیے امریکی آئین کا حصہ بن جائیں گی جبکہ دو میں چار ماہ کی توسیع ہو جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد