’پیٹریاٹ شقوں میں تجدید نامنظور‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی سینٹ نے پیٹریاٹ ایکٹ کی اہم شقوں کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا ہے جن کی معیاد اس سال کے آخر تک ختم ہو جائے گی۔ سینٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ گیارہ ستمبر 2001 کے حوالے سے بنائے گئے اس قانون کی بعض شقیں امریکہ کے شہریوں کی ذاتی زندگی میں بہت زیادہ دخل اندازی کی اجازت دیتی ہیں۔ وائٹ ہاؤس اور ریپبلیکن پارٹی کے رہنما ان شقوں کو مستقل بنانے اور ان میں مزید اقدامات کی شمولیت کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے تھے۔ ان متنازعہ شقوں کے اختیارات کے تحت حکام لوگوں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرسکتے ہیں۔ ان اقدامات میں لوگوں کے فون ٹیپ کرنا، لائبریری میں پڑھی گئی کتابوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا، کاروباری اداروں، ہسپتالوں اور دوسرے اداروں سے دستاویزات حاصل کر کے ان کا جائزہ لینا شامل ہیں۔ یہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کانگریس کے ہاتھوں صدر بش کی دوسری شکست ہے۔ پہلے واقعے میں انہیں تفتیش کے حوالے سے امریکی اہلکاروں کی حدود متعین کرنے کے بارے میں نئے بل کو منظور کرنا پڑا۔ واشنگٹن سے بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس معاملے میں ایک مشکل وقت کا سامنا ہے حتیٰ کہ اسے اپنے حامیوں کو اس بات پر قائل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں کہ دہشت گردی کے نام پر کیے جانے والے تمام اقدامات درست ہیں۔ |
اسی بارے میں امریکہ میں ہزارویں سزائے موت02 December, 2005 | آس پاس امریکہ عراق سے نکل جائے: ایران22 November, 2005 | آس پاس ہم قیدیوں پر تشدد نہیں کرتے: بش07 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||