جارج بش دلی پہنچ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں چند گھنٹے گزارنے کے بعد امریکی صدر جارج بش دلی پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے جو انڈیا کے دورے سے پہلے بدھ کو اچانک افغانستان پہنچے تھے،اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اسامہ بن لادن کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کابل میں افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ افغان عوام کا جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنے کا عزم دنیا کےدیگر ممالک کے لوگوں کے لیئے تحریک کا باعث ہے۔ جارج بش نے بالخصوص افغانستان کی طرف سے لڑکیوں کے سکول قائم کرنے کی مہم کی تعریف کی۔ صدر بش کے ساتھ سفر کرنے والے بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے افغانستان دورے کا مقصد حامد کرزئی کو اخلاقی مدد فراہم کرنا ہے۔ صدر بش افغانستان میں موجود بیس ہزار امریکی فوجیوں سے بھی خطاب کریں گے۔ یہ خطاب بگرام کے ہوائی اڈے پر ہوگا۔ اس سے قبل صدر بش کا خصوصی طیارہ بٹگرام کے ہوائی اڈے پر اترا جہاں افغان صدر حامد کرزئی نے ان کا استقبال کیا۔ بٹگرام کے ہوائی اڈے سے امریکی صدر کو کابل کے صدارتی محل لیے جایا گیا۔ صدر بش اور افغان صدر کے درمیان کابل کے صدراتی محل میں مذاکرات ہوئے۔ طالبان کی حکومت ختم ہونے کے بعد بش پہلے مرتبہ کابل گئے ہیں۔ ان کے کابل کے دورے کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
امریکی حکام نے صدر بش کے دورۂ کابل کے بارے میں پہلے سے کچھ نہیں بتایا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق امریکی حکام سکیورٹی کی وجوہات کی بنا پر صدر بش کے دورۂ کابل کے بارے میں خاموش تھے۔ صدر بش کے قیام کے دوران کابل کی فضائی حدود میں مسافر بردار جہازوں کی پروازوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ | اسی بارے میں ’بش کے دورے سےکوئی تعلق نہیں‘01 March, 2006 | پاکستان ’اسامہ کو پکڑنا ہماری ترجیح ہے‘28 February, 2006 | پاکستان ’امریکہ توانائی کی ضروریات سمجھے‘28 February, 2006 | پاکستان ’بات چیت کا محور مسئلہ کشمیر ہوگا‘28 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||