BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 March, 2006, 05:10 GMT 10:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بش کے دورے سےکوئی تعلق نہیں‘

فائل فوٹو
فوجی ترجمان نے کہا کہ ہلاکتوں کی تصدیق وہ آپریشن ختم ہونے پر کریں گے
پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سید گئی میں غیر ملکیوں کے خلاف بدھ کی صبح ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بی بی سی کو بتایا کہ فوج کے پاس مصدقہ اطلاعات تھیں کہ ڈنڈا سید گئ کے علاقے میں نور پایو خان نامی ایک شخص کے گھر میں بڑی تعداد میں غیر ملکی موجود تھے جن کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ بھی تھا۔انہوں نے کہا کہ ان اطلاعات کے بعد وہاں اپریشن شروع کیا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق نور خان پایو کے گھر کا گھراؤ کر لیا گیا ہے اور سیکیرٹی فورسز اور غیر ملکیوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 ماضی میں بھی اعلی امریکی عہدیداروں کی پاکستان آمد پر ایسے آپریشن کئے گئے ہیں تاہم فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن صدر بش کے دورے سے منسلک نہیں ہے۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اب تک اس آپریشن میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

تاہم پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’جیو‘ کے مطابق اس آپریشن میں اب تک پچیس سے تیس غیر ملکیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔تاہم فوج کے ترجمان نے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی اور کہا کہ وہ ہلاکتوں کی تفصیل آپریشن ختم ہونے کے بعد بتائیں گے۔یہ آپریشن ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی صدر جارج بش دو روز بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ماضی میں بھی اعلی امریکی عہدیداروں کی پاکستان آمد پر ایسے آپریشن کئے گئے ہیں تاہم فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن صدر بش کے دورے سے منسلک نہیں ہے۔

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر ستر ہزار سے زاید فوجی تعینات کئے ہیں تاکہ سرحد پر مبینہ دہشتگردوں کی آمد و رفت کو روکا جا سکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد