افغانستان: جیل پر قیدی قابض | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں کابل کی ایک بڑی جیل میں قیدیوں نے ایک حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق دو محافظوں کو یرغمال بنایا گیا ہے اور جیل میں فائرنگ بھی ہوئی ہے۔ ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ جیل میں چار قیدی ہلاک ہو چکے ہیں لیکن حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ کابل کی پُلِ چرخی نامی یہ جیل انیس سو ستر کی دہائی میں شہر کے نواح میں بنائی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق بظاہر جیل کے ایک حصے پر قبضے کا واقعہ کچھ مبینہ طالبان اور القاعدہ کے ارکان کی طرف سے فرار کی ایک کوشش سے شروع ہوا۔ ایک اعلیٰ اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دو خاتون محافظوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ سینکڑوں قیدی اس وقت جیل میں خواتین کے لیے مخصوص حصے میں بند ہیں جہاں آگ بھی لگی ہوئی ہے۔ کچھ قیدیوں نے جیل کی دیواریں پھلانگنے کی کوشش کی ہے۔ جنرل ظاہر عظمی نے بی بی سی کے نامہ نگار کو بتایا کہ افغانستان کی فوج کے خصوصی دستے جیل میں وزارت داخلہ کے اہلکاروں کی مدد کر رہے ہیں۔ جیل میں فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ جیل کے حکام نے بتایا کہ پولیس نے جیل کو سِیل کر دیا ہے اور کوئی قیدی فرار نہیں ہوا۔ گزشتہ ماہ سات مشتبہ طالبان اسی جیل سے فرار ہوئے تھے اور کہا گیا تھا کہ جیل کے اہلکاروں نے ان کی فرار میں مدد کی تھی۔ | اسی بارے میں کابل جیل سے فرار کی کوشش:7 ہلاک 17 December, 2004 | آس پاس قیدیوں کی تلاش میں بڑی کارروائی12 July, 2005 | آس پاس افغانستان: جیل پر طالبان کا حملہ24 September, 2005 | آس پاس تین سو ستر پاکستانی رہا12 September, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||