میلے کی بھیڑ میں تصویریں چوری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل میں مسلح افراد نے میلے کی بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ’ریو ڈی جانیرو‘ عجائب گھر سے پکاسو، ڈالی، میٹیسی اور مونے کے بنائے ہوئے مصوری کے نمونے چرا لیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چوروں نے محافظوں کو ہینڈ گرنیڈ دکھا کر ڈرایا اور سکیورٹی کیمرے بند کر کے چوری کی۔ عجائب گھر کے حکام کے مطابق اس کے بعد چور ہجوم میں گم ہو گئے جو روایتی رقص ’سمبا‘ میں مصروف تھا۔ جمعے کو شروع ہونے والے پانچ روزہ جشن کے لیے ریو شہر میں پولیس کی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے۔ واردات کے وقت عجائب گھر میں بہت سے سیاح بھی موجود تھے۔ چوری ہونے والی تصاویر میں پکاسو کی ’دی ڈانس‘، ڈالی کی ’دی ٹو بالکونیز‘، ہینری میٹیسی کی ’لکسمبر گارڈن‘ اور کلاڈ مونے کی ’میرین‘ شامل ہیں۔ مصوری کے یہ شاہکار اس عجائب گھر کی سب سے قیمتی نوادرات تھیں لیکن ان کی قیمت کا اندازہ نہیں ہو سکا۔ عجائب گھر کے ڈائریکٹر ویرا ڈی ایلنکار کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے جشن مناتے ہوئے ہجوم کا فائدہ اٹھایا اور بھیڑمیں گم ہو گئے‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ واردات کسی منظم اور ماہر گروہ کی منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہے جس میں بین الاقوامی گینگ شامل ہو سکتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد پورے ملک میں پولیس کو خبردار کر دیا گیا ہے تاکہ ان اشیاء کی ملک سے باہر ترسیل کو روکا جا سکے۔ |
اسی بارے میں ڈالی سو برس بعد بھی اتنی مقبول کیسے11 May, 2004 | فن فنکار پکاسو کے سکیچز کی نیلامی28 June, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||