ڈالی سو برس بعد بھی اتنی مقبول کیسے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حقیقت اور افسانے کے درمیان پائے جانے والی سریل آرٹ کی بنیادیں ڈالنے والا آرٹسٹ سلواڈور ڈالی ایک صدی گزرنے کے باوجود بھی سب سے زیادہ شہرت رکھنے والا فنکار کیوں ہے؟ سلواڈور ڈالی کی تصویریں جن میں ’پگھلتی ہوئی گھڑی‘، ’لمبی ٹانگوں والے ہاتھی‘ اور ’صحرا میں مارچ کرنے والی چونٹیاں،‘ دنیا کے لئے آرٹ کے مثالی نمومے بن گئے ـ لیکن دنیا بھر میں ڈالی کے اس قدر مشہور ہو جانے کی کئی وجوہات ہیں۔ سنٹرل لندن میں قائم ڈالی یونیورس گیلری کی مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈریا پیدرونی کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈالی پینٹنگ کے مختلف شعبوں میں سرگرم تھاـ اس نے اپنے آپ کو صرف آرٹ کی ایک صنف تک محدود نہیں رکھا اور نہ ہی اپنے آپ کو صرف آرٹ کی دنیا تک محدود رکھا۔ مسٹر پیدرونی نے بی بی سی کے دی ٹکٹ پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’وہ ایک بہت ہی متجسس شخص تھا اور ہر ایسی چیز کو دریافت کرنا چاہتا تھا جس کو اس کی انتہا تک لے جایا جا سکے۔‘ پیبلو پکاسو کے ہم عصر ڈالی کا شمار تاریخ کی چند انتہائی مشہور آرٹسٹوں میں ہوتا ہے اور اس کے بہت سے کام کی عکاسی دور حاضر کی ثقافت میں بھی ہوتی ہے۔ مسٹر پیدرونی کے مطابق ’اس کے طرح کی تصورات دور حاضر کی نوجوان نسل کے تصورات کے قریب پائے جاتے ہیں جو آج کل کی وڈیو گیمز یا سائنس فکشن فلموں کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں ۔‘ ڈالی کا اثر پاپ آرٹ کی تحریک پر بھی کافی رہا۔ مسٹر پیدرونی نے کہا کہ اینڈی وارحال ڈالی کے بہت بڑے شیدائی تھے۔ ڈالی 1940 میں امریکہ چلے گئے اور وہاں پر انھیں میڈیا کی طاقت کا اندازہ ہوا۔ ڈالی کی صوانح عمری ’ڈالی کی شرمناک زندگی‘ کے مصنف این گبسن نے دی ٹکٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ڈالی کی بنائی ہوئی تصویریں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں۔ مسٹر گبسن نے کہا کہ اس کی ساری زندگی شہرت حاصل کرنے میں صرف ہوئی۔ متنازعہ شخصیت کا حامل ڈالی ہمیشہ ایسی بات کہنے کے لئے تیار ہوتا تھا جو اس کے خیال میں اشتعال پھیلا سکتی تھی۔ اس نے ایک مرتبہ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میں سلواڈار ڈالی بہت دولت مند ہوں اور پیسے اور سونے سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘ آرٹ کے ناقدین کا کہنا ہے کہ دور حاضر کے بہت سے مشہور آرٹسٹوں نے مختلف تنازعات کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کا فن ڈالی س ہی سیکھا ہے جیسا کے ڈیمین ہرسٹ اور ٹریسی امین۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||