BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 June, 2005, 10:24 GMT 15:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پکاسو کے سکیچز کی نیلامی
گینیویو لاپورٹے
’عورتوں کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں پکاسو کو بہت مغرور اور غصیل تصور کیا جاتا رہا ہے‘
سپین کے مشہور مصور پابلو پکاسو کے 20 سکیچزکی پیر کو ہونے والی نیلامی میں 13 ملین ڈالر ملے۔

پکاسو کے ان فن پاروں کی نیلامی پکاسو کی سابق محبوبہ گینیویو لاپورٹے نے کی جن کا 1950 کی دہائی میں پکاسو سے دو سال تک خفیہ طور پر عشق چلا تھا۔

ان سکیچز کو خریدنے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

79 سالہ لاپورٹے کا کہنا تھا کہ عورتوں کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں پکاسو کو بہت مغرور اور غصیل تصور کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سکیچز ایک ندی کی مانند ہیں جہاں آپ پانی کی بوندوں کو الگ نہیں کر سکتے۔انہوں نے یہ سکیچز پکاسو کے رشتےداروں کو دینے سے بھی انکار کر دیاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے رشتےداروں کا ان سکیچز کے ساتھ وہ رشتہ نہیں جو ان کا ہے۔

پکاسو سے لاپورٹے کی پہلی ملاقات 1944 میں ہوئی تھی جب انہوں نے اپنے سکول کے اخبار کے لئے پکاسو کا انٹرویو کیا تھا۔

اس کے کچھ سال بعد دونوں میں عشق ہو گیاان دونوں کے درمیان عمر کا بہت فرق تھا۔لاپورٹے کا کہنا ہے کہ پکاسو ان کی دادا کی عمر کے تھے یعنی عمر میں ان کی ماں سے بھی بڑے تھے۔

1953 میں پکاسو نے ان سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ آکر رہیں لیکن لاپورٹے نے انکار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا ’ پکاسو کی پہلی گرل فرینڈ جس شام انہیں چھوڑ کر گئی اس کے دوسرے دن انہوں نے مجھے اپنے ساتھ رہنے کی پیشکش کر دی تھی جس پر میں نے انکار کر دیا‘۔

پکاسو نے 1951 میں اپنی چھٹیوں کے دوران سینٹ ٹروپاز میں اس وقت لاپورٹے کے کئی سکیچ بنائے تھے جب ان کا عشق عروج پر تھا۔

محترمہ لاپورٹے نے 1959 میں شادی کرلی اورآگے چل کر وہ ایک ایوارڈ یافتہ شاعر اور دستاویزی فلمساز بن گئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد