BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 February, 2006, 10:05 GMT 15:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی اخبار کی اشاعت معطل
ڈنمارک کے خلاف جاری مہم
یہ کارٹون ملک میں ڈنمارک کے خلاف جاری مہم میں تیزی پیدا کرنے لیے شائع کیے گئے
سعودی عرب میں پیغمبرِ اسلام کے متنازعہ کارٹون شائع کرنے پر ایک اخبار کی اشاعت معطل کر دی گئی ہے۔

’شمس‘ نامی اس اخبار کی اشاعت ان کارٹونوں کی اشاعت کے معاملے سے متعلق تحقیقات کے لیے روکی گئی ہے۔ تین ہفتے قبل اس اخبار نے عرب دنیا کے چند دیگر اخبارات کے ہمراہ متنازعہ کارٹون شائع کیے تھے۔

’شمس‘ میں یہ کارٹون ایک مضمون کے ہمراہ شائع کیے گئے تھے جس میں سعودی عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ڈنمارک کے خلاف کارروائی کریں۔ سعودی نوجوان نسل کے اس اخبار کا کہنا ہے کہ اس نے یہ کارٹون ملک میں ڈنمارک کے خلاف جاری مہم میں تیزی پیدا کرنے لیے شائع کیے۔

تاہم اخبار کا مقصد جو بھی ہو سعودی حکام ان کارٹونوں کی اشاعت سے خوش نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزارتِ ثقافت اس بات کی چھان بین کر ہی ہے کہ اس اخبار نے یہ کارٹون شائع کرنے کا فیصلہ کیوں کیا اور اسی سلسلے میں اخبار کی اشاعت معطل کی گئی ہے۔

اخبار کے مالکان نے بی بی سی کے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق نہیں کی تاہم اخبار پیر کو شائع نہیں ہوا۔ شمس نامی یہ اخبار صرف دو ماہ قبل ہی شائع ہونا شروع ہوا ہے اور سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا واحد اخبار ہے جو کہ نوجوان نسل کے لیے شائع ہوتا ہے۔

اس اخبار میں سعودی عرب میں خواتین کے کردار اور اس جیسے متعدد متنازع موضوعات پر کالم اور خبریں شائع ہوتی رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس اخبار میں شائع ہونے والے کچھ مضامین میں سعودی حکمرانوں کے قدامت پسند نظریات کی مخالفت کی وجہ سے پہلے بھی تنازعہ پیدا ہو چکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد