BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 February, 2006, 13:25 GMT 18:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام حسین بھوک ہڑتال پر
صدام
’میں پچھلے تین دن سے بھوک ہڑتال پر ہوں‘
معزول کیے گئے عراقی صدر صدام حسین نے بغداد کی عدالت کو بتایا ہے کہ وہ اپنے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر احتجاجاً بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔

صدام حسین جب کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو انہوں نے گہرے رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا اور ہاتھو میں قرآن پاک تھا۔ اندر داخل ہوتے ہی انہوں نے کہا ’ہم پچھلے تین دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں‘۔

ملزمان کی جانب سے کافی شور شرابے کے بعد عدالتی کارروائی شروع ہوئی۔ سب سے پہلے سابق حفیہ ایجنسی کے ایک افسر کا بیان لیا گیا۔ انہوں نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کے لیے ایک پردہ کے پیچھے سے بیان دیا۔

صدام اوران کے سات ساتھی 1982 میں دجیل میں 148 افراد کے قتل عام کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

صدام حسین نے عدالت میں اپنی نشست پر بیٹھنے سے پہلے نعرہ لگایا ’عرب اقوام زندہ باد، مجاہدین زندہ باد‘۔

سابق عراقی رہنما نے ایک بار پھر عدالت کو امریکی کٹھ پتلی قرار دیا۔

عدالتی کارروائی تین گھنٹے جاری رہنے کے بعد 28 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

عدالت کے دوسرے گواہ بھی خفیہ ایجنسی کے اہلکار فاضل محمد العزوی تھے۔ ان کی شکایت تھی کہ انہیں ان کی مرضی کے بغیر وہاں لایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کچھ کہنے سے انکار کردیا۔

پیر کے روز کی کارروائی میں بھی دو گواہان کا یہی کہنا تھا کہ انہیں زبردستی عدالت میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے صدام کے خلاف بیان دینے سے انکار کردیا تھا۔

استغاثہ کی کوشش تھی کہ دستاویزی شواہد کی بنا پر صدام اور ان کے ساتھیوں کا تعلق دجیل ہلاکتوں سے ثابت کیا جائے۔

دوسری جانب وکلا دفاع نے عدالت کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے اور وہ کافی پیشیوں پر عدالت میں نہیں آئے ہیں۔ ان کا اصرار ہے کہ نئے چیف جج چونکہ جانبدار ہیں چنانچہ ان کو تبدیل کیا جائے۔ جبکہ ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وکیل کی غیر موجودگی میں عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ پیر کو بھی انہیں جج کے حکم پر زبردستی عدالت میں لایا گیا تھا۔

اسی بارے میں
مشتعل صدام عدالت میں
13 February, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد