BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 February, 2006, 12:14 GMT 17:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برمی باغی: بھارتی قید میں 8 سال
برما کے ارکان باغی
برما کے صوبے ارکان سے تعلق رکھنے والے چھتیس علیحدگی باغیوں کے بھارتی جزائر انڈومان میں قید کے آٹھ سال پورے ہو گئے ہیں۔

باغیوں کی تنظیم ارکان قومی اتحاد پارٹی کے عسکری شعبے کے سربراہ تھین اونگ یا نے اس موقع پر کہا ہے کہ ان کی غیر مشروط رہائی کی ایک اپیل بھارتی سپریم کورٹ کے زیر سماعت ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ عنقریب اس پر سماعت ہوگی۔

ارکان جنجگوؤں کو بارہ فروری انیس سو اٹھانوے میں بھارتی فوج نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ مبینہ طور پر جزائر انڈومان پر اترنے کی کوشش کر رہے تھے۔

تاہم ارکان قومی اتحاد پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کے بھارتی فوج کے ساتھ رابطے تھےکیونکہ بھارت کو اپنی شمال مشرقی ریاستوں میں اپنی علیحدگی پسند تحریکوں کے بارے میں معلومات کی ضرو رت تھی جنہیں ارکان صوبے سے اسلحہ فراہم کیا جاتا تھا۔

پارٹی کے عسکری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے یا نے کہا کہ بھارت فوج نے انہیں دو اڈوں کا وعدہ کیا اور اپنا اسلحہ اور جنگجو کو وہاں لے کر آنے کے لیے کہا لیکن ان کے بقول جب وہ وہاں پہنچے تو ان کے چھ ساتھیوں کو ہلاک اور باقیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ارکان باغی چھ سال بغیر کسی مقدمے میں جیل میں رہے اور ان کے خلاف سن دو ہزار چار میں الزامات عائد کیے گئے۔

اسی بارے میں
کالے پانی کے باسی
06 April, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد