رنگون دھماکہ، گیارہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برما کے دارالحکومت رنگون میں تین بم دھماکوں میں گیارہ افراد ہلاک اور اسی زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکے ایک تجارتی نمائش اور دو مصروف کاروباری مراکز میں تقریباً ایک ہی وقت میں ہوئے۔ برما کے فوجی حکام نے ان دھماکوں کے بعد حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔ دھماکوں کی کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دس دن پہلے بھی رنگون کی ایک مارکیٹ میں ایک دھماکہ ہوا تھا۔برما کی فوجی حکومت نے بے نام مزاحمت کارروں کو مورد الزام ٹہرایا تھا۔ آئینی شاہدوں کے مطابق دھماکے کے بعد خون میں لت پت لوگوں کو دھماکے کی جگہ سے بھاگتے ہوا دیکھا گیا ہے۔ سٹور میں کام کرنے والی ایک سیلز مین نے کہا کہ وہ دھماکے میں بچ گئے ہیں لیکن ان کے بہت سے ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ ایک اور دھماکہ کنوینشن سنٹر کے باہر ہوا جہاں تھائی تجارتی میلا جاری تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||