طارق عزیز شدید علیل ہیں: وکیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق عراقی حکومت میں نائب وزیر اعظم طارق عزیز کے وکیل نے کہا ہے کہ حراست کے دوران طاق عزیز پر فالج کا حملہ ہوا ہے اور چند ہفتوں سے زیادہ ان کے بچنے کی امید نہیں ہے۔ وکیل بادی عارف عزت نے بتایا کہ امریکی فوجی ڈاکٹروں کے مطابق ان کے دماغ میں جمے ہوۓ خون کا ٹکڑا یا blood clot ہے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال میں منتقل کرنے انکار کردیا ہے۔ مسٹر بادی عارف عزت کا کہنا ہے کہ طارق عزیز کو ایک ایسی کمرے میں رکھا جا رہا ہے جہاں صرف کتوں کو ہی رکھنا مناسب ہو گا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ طارق عزیز کی صحت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تشویش نہیں ہے۔ طارق عزیز دوسرے سابق وزیروں کی طرح سرکاری طور پر عراق کی تحویل میں ہیں لیکن امریکی کنٹرول میں زیر حراست ہیں۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||