شیرون کی سانس بحال ہو گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ وزیرِاعظم ایریئل شیرون نے خود سانس لینا شروع کر دیا ہے گو کہ مصنوعی تنفس کا نظام اب بھی ان سے منسلک ہے۔ ڈاکٹروں نےشیرون کو بے ہوشی کی حالت سے باہر لانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انہیں مسلسل بے ہوش رکھنے کی ادویات دی جا رہی تھیں جنہیں رفتہ رفتہ کم کیا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شیرون کے مکمل ہوش میں آنے میں چھ سے آٹھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق شیرون اب اپنے پھیپڑوں کے ذریعے سانس لے رہے ہیں اور ان کے مکمل ہوش میں آنے کے بعد اس بات کا تجزیہ کیا جانا ممکن ہو گا کہ ان کے دماغ کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ بدھ کو دل کے شدید دورے کے بعد ایریئل شیرون کے دماغ کی نس پھٹ گئی تھی۔ دماغ سے رسنے والا خون روکنے کے لیے شیرون کے دماغ کے متعدد آپریشن کیےگئے تھے۔ اٹھہتر سالہ وزیرِ اعظم کا آپریشن کرنے والے نیورو سرجن کا کہنا ہے کہ’اگرچہ ان کے بچ جانے کے امکانات بہت روشن ہیں لیکن پھر بھی وہ وزیرِ اعظم کے طور پر اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ پائیں گے‘۔ اتوار کو ایریئل شیرون کے بغیر کابینہ کے پہلے باقاعدہ اجلاس کے بات اسرائیل کے قائم مقام وزیرِ اعظم ایہود اولمرٹ نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ مسٹر شیرون صحتیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’اسرائیل کے تمام لوگ اور ہم سب چاہتے ہیں کہ جلد ہی ہم اپنے رہنما کو دوبارہ دیکھ سکیں گے‘۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||