BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 January, 2006, 03:13 GMT 08:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیرون کو آج ہوش میں لایا جایا گا
’ایریئل شیرون بطور وزیرِ اعظم اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکیں گے‘
اسرائیل میں ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا وزیرِ اعظم ایریئل شیرون کو بے ہوشی کی حالت سے باہر نکالنے کی کوشش کریں گے۔

تاہم اس کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ اتوار کی رات وزیرِ اعظم شیرون کی حالت کیسی رہتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو جنہیں بدھ کے روز دل کا شدید دورہ پڑا تھا، مسلسل بے ہوش رکھنے کی ادویات دی جا رہی ہیں جنہیں رفتہ رفتہ کم کیا جائے گا۔

جس ہسپتال میں شیرون زیرِ علاج ہیں وہاں کے ڈائریکٹر شالوم موریوسف نے کہا ہے کہ اتوار کو بھی وزیرِ اعظم کا دماغی معائنہ کیا گیا جس سے پتہ چلا ہے کہ کچھ بہتری کے آثار ہیں۔ ان کی دماغ پر جو سوجن تھی وہ کم ہوئی ہے اور دباؤ نارمل ہے۔

دل کے دورے کے بعد ایریئل شیرون کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی اور اس سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔ کئی گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد ڈاکٹر اس بات میں کامیاب ہوگئے تھے کہ دماغ سے خون بہنا روک سکیں لیکن اگلے روز پھر ان کے دماغ سے خون بہنا شروع ہوگیا جس کے بعد ان کی دماغ کے تین آپریشن کیے گئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب وزیرِ اعظم شیرون ہوش میں آ جائیں گے تب ان کی دماغ کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں کوئی تجزیہ کیا جا سکے گا۔

ادھر اتوار کو ایریئل شیرون کے بغیر کابینہ کے پہلے باقاعدہ اجلاس کے بات اسرائیل کے قائم مقام وزیرِ اعظم ایہود اولمرٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسٹر شیرون صحتیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’اسرائیل کے تمام لوگ اور ہم سب چاہتے ہیں کہ جلد ہی ہم اپنے رہنما کو دوبارہ دیکھ سکیں گے۔‘

تاہم وہ نیورو سرجن جنہوں نے اٹھہتر سالہ وزیرِ اعظم کا آپریشن کیا تھا کہتے ہیں کہ اگرچہ ان کے بچ جانے کے امکانات بہت روشن ہیں لیکن پھر بھی وہ وزیرِ اعظم کے طور پر اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ پائیں گے۔

اسی بارے میں
شیرون کے بعد کون؟
08 January, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد