BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 January, 2006, 23:25 GMT 04:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹرمینیٹر کی ٹکر، پندرہ ٹانکے لگے
 آرنلڈ اپنے بیٹے کے ہمراہ
آرنلڈ اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے
کیلفورنیا کے گورنر اور ہالی وڈ کی ایکشن فلموں کے سابق ہیرو آرنلڈ شوازنیگر ٹریفک کے ایک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں پندرہ ٹانکے لگے ہیں۔

کیلیفورنیا کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ شوازنیگر اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ان کے آگے جانے والی ایک کار اچانک پیچھے مڑنا شروع ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اتنا اچانک ہوا کہ گورنر اپنے موٹر سائیکل کو واپس مڑتی ہوئی گاڑی سے بچا نہ سکے اور گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا۔

شوازنیگر کو منہ پر چوٹیں آئیں اور ان کے ہونٹ پر جہاں زیادہ چوٹ لگی تھی پندرہ ٹانکے لگے ہیں۔ تاہم گورنر شوازنیگر اپنی سرکاری مصروفیات جاری رکھیں گے۔

گورنر کی ترجمان نے بتایا کہ ٹرمینیٹر فلم کے سٹار اور ان کے صاحبزادے دونوں نے ہیلمٹ پہنچ رکھے تھے جب یہ ’چھوٹا سا حادثہ‘ ہوا۔

شوازنیگر کے بیٹے پیٹرک شوازنیگر جن کی عمر بارہ برس ہے کو بھی ہسپتال لے جایا گیا اور ان کی مرہم پٹی کی گئی۔

آسٹریا میں پیدا ہونے والے شوازنیگر جو باڈی بلڈنگ یعنی جسم سازی کے لیے بھی کافی مشہور ہیں، دو ہزار تین میں کیلیفورنیا کے گورنر منتخب ہوئے تھے۔ ان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے برس اس منصب کے لیے دوبارہ امیدوار ہوں گے۔

سن دو ہزار ایک میں شوازنیگر کی موٹر سائیکل سامنے والی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی اور اس حادثے کے نتیجے میں ان کی چھ پسلیاں ٹوٹ گئیں تھیں جس کے نتیجے میں انہیں چار دن ہسپتال میں رہنا پڑا تھا۔

اسی بارے میں
بش ملے آرنی سے
17 October, 2003 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد