BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 October, 2003, 10:00 GMT 14:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الزامات امریکی امیدوار کے تعاقب میں
آرنلڈ شوارزنیگر
امریکہ میں عوامی نمائندگی کرنے والوں کا اخلاقی محاسبہ عوام کرتی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گورنر کا انتخاب لڑنے والے، ایکشن فلموں کے معروف ہیرو، آرنلڈ شوارزنیگر پر مزید کئی عورتوں نے الزام لگایا ہے کہ وہ بُری نیّت سے خواتین پر حاوی ہونے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

قبل ازیں گورنری کے امّید وار ایکشن ہیرو سرِ عام یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ ماضی میں وہ عورتوں کے سلسلے میں جنسی دست درازی کا مظاہرہ کرتے رہے تھے لیکن اپنے اس سابقہ رویّے پر انہوں نے متّاثرہ خواتین سے معذرت طلب کرتے ہوئے کہا تھا: ’اگر میری چھیڑ چھاڑ واقعی ناگوار گزری تھی تو مجھے اسی وقت منع کر دیا ہوتا۔‘

اداکار کے خلاف جن چھ خواتین کے بیانات شائع ہوئے تھے ان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ 25 برس پہلے جب وہ اداکار شوارزنیگرکو اپنے سٹوڈیو کی سیر کرا رہی تھی تو انھوں نے موقعہ پاتے ہی انہیں دبوچ لیا تھا۔

ریڈیو پر پروگرام پیش کرنے والی ایک خاتون کا دعویٰ تھا کہ ایک بار جب وہ انکا انٹرویو کر رہی تھی تو میز کے نیچے وہ ان کی ٹانگوں پر ہاتھ پھیرتے جا رہے تھے۔

کیلی فورنیا میں گورنر کے لئے انتخاب منگل کے دن منعقد ہوگا۔ انتخابی مہم کے دوران ریاست کے عوام نے بڑے جوش و خروش سے آرنلڈ شوارزنیگر کے جلسوں میں شرکت کی ہے اور موجودہ الزامات سے قبل شائع ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وہ اس انتخابی دوڑ میں اپنے مخالفین سے بہت آگے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد