BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 July, 2005, 14:11 GMT 19:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شوازنیگر کی متنازع آمدنی
آرنلڈ شوارزنیگر
کیا آرنلڈ شوارزنیگر کا اس کمپنی سے تعلق ان کی سیاسی فیصلوں پر اثر کر سکتا ہے؟
کیلی فورنیا کے گورنر آرنلڈ شوازنیگر کو ایک پبلشنگ کمپنی فِٹنس
کے ماہر کی حیثیت سے کم از کم دس لاکھ ڈالر سالانہ ادا کرتی ہے۔

’امریکن میڈیا آپریشنز‘ نامی کمپنی نے بتایا ہے کہ کمپنی گورنر کو اشتہارات سے ملنے والی رقم کا ایک فیصد حصہ دیتی ہے۔ کمپنی کی ان ادائیگیوں کا انکشاف امریکی کمیشن برائے سکیورٹیز اور ایکسچینج میں جمع کرائے گئے کاغذات سے ہوا ہے۔

اندازوں کے مطابق شوازنیگر کو اس کمپنی سے پانچ سال میں تقریباً اسی ملین ڈالر ملے ہونگے۔

گورنر کے دفتر نے ان ادائیگیوں کی تصدیق کر دی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ شوازنیگر نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے اور وہ اضافی آمدنی کے بارے میں قوانین کے تحت تمام معلومات پہلے ہی فراہم کر چکے ہیں۔

آرنلڈ شوازنیگر سنہ دو ہزار تین میں کیلی فورنیا کے گورنر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے گورنر کی تنخواہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عہدے سے گورنر کے لیے مفادات کا کوئی تنازع پیدا نہیں ہوتا۔

تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ کمپنی سے گورنر کے تعلقات سے ان کے عہدے سے متصادم ہیں۔

امریکن میڈیا کمپنی دو ایسے جریدے شائع کرتی ہے جن کا تعلق فٹنس اور باڈی بِلڈنگ سے ہے۔ ان جریدوں میں چھپنے والے بیشتر اشتہارات ان کمپنیوں سے آتے ہیں جو ’ڈائٹری سپلیمنٹس‘ بناتے ہیں اور یوں کمپنی کو بہت بڑی رقم ان ڈائٹری ادویات بنانے والوں سے ملتی ہے۔

 امریکن میڈیا کمپنی دو ایسے جریدے شائع کرتی ہے جن کا تعلق فٹنس اور باڈی بِلڈنگ سے ہے۔ ان جریدوں میں چھپنے والے بیشتر اشتہارات ان کمنیوں سے آتے ہیں جو ’ڈائٹری سپلیمنٹس‘ بناتے ہیں اور یوں کمپنی کو بہت بڑی رقم ان ڈائٹری ادویات بنانے والوں سے ملتی ہے۔

پچھلے سال گورنر نے ایک ایسے بل کو ویٹو کر دیا تھا جس کا مقصد ان ادوایات کو مزید ریاستی کنٹرل میں تھا۔

کیلی فورنیا سٹیٹ سینیٹ کی ایک ڈیموکریٹ رکن جیکی سپئیر نے یہ بِل پیش کیا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ ان نئے انکشافات کے بعد گورنر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

خبر رساں ادارے ’اے پی‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ گورنر کو مسئلہ لگے یا نہ لگے بہرحال یہ مفادات کا تصادم ہے۔

واشنگٹن میں قائم ایک ادارے ’سینٹر فار ریسپانسیو پالیٹکس‘ کے سربراہ لیری نوبل کا کہنا ہے کہ یہ مفادات کا ایک بالکل واضح تصادم ہے۔

لیری نوبل نے کہا کہ اس سے گورنر شوازنیگر کے فیصلوں اور سمجھداری کے بارے میں شبہ پیدا ہوتا ہے۔

گورنر کے امریکن میڈیا کے ساتھ کنٹریکٹ کے مطابق انہیں کمنی کو ایڈیٹوریل مشورے دینے ہوتے ہیں۔ وہ کمپنی کے دونوں جریدوں کے لیے کالم بھی لکھتے ہیں۔

66امریکی گولڈن سٹیٹ
ریاست کیلی فورنیا میں انتخابی گہما گہمی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد