BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 October, 2003, 08:12 GMT 12:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شوارزنیگر گورنر بن گئے
آرنلڈ شوارزنیگر
آرنلڈ انتخابات جیتنے کے بعد

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہریوں نے گورنر گرے ڈویس پر اظہار عدم اعتماد کرتے ہوئے ٹرمینیٹر فلم سیریز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ہالی ووڈ کے فلم سٹار آرنلڈ شوارزنیگر کو ریاست کا نیا گورنر منتخب کر لیا ہے۔

اپنے انتخاب کے بعد شوارزنیگر نے کہا کہ وہ ریاست کے ہر شہری تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

ریاست کی تاریخ میں پہلی بار کسی گورنر کو عدم اعتماد کی بنیاد پر درمیانی مدت میں ہی اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔

مخالفین نے سابق گورنر پر معیشت کی بدانتظامی کے الزامات عائد کیے تھے۔

گورنر ڈویس نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے فیصلہ کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہیں۔

اس منصب کے لئے ایک سو تیس امیدوار میدان میں اترے تھے۔

تاہم پچاس فیصد رائے دہندگان نے شوارزنیگر کے حق میں میں اپنا ووٹ دیا۔

ان کا تعلق ریپبلیکن جماعت سے ہے اور انہیں رموز سیاست اور امور ریاست کوئی تجربہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد