| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بش ملے آرنی سے
ایسا بہت ہی کم ہوا ہو گا کہ ایک ہی جماعت کے دو سیاستدانوں کی ملاقات میں میڈیا اتنی دلچسپی دکھائے۔ جنوبی کیلیفورنیا کے شہر سین برنارڈینو کی گلیاں ٹی وی سیٹیلائٹ لئے ہوئے ٹرکوں، حیرت زدہ راہ گیروں اور خفیہ ایجنسیوں کی ایک فوج سے بھری ہوئی تھیں۔ اس سب جوش اور ہل چل کی وجہ بھی سمجھ میں آتی ہے۔ یہ امریکہ کے دو طاقتور سیاستدانوں کی میٹنگ تھی جن میں ایک تو صدر بش تھے اور دوسرے امریکہ کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست کے نو منتخب گورنر آرنلڈ شوارزنیگر۔
لیکن یہ ان دونوں کے درمیان پہلی میٹنگ نہیں تھی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اس سے قبل بھی مل چکے ہیں لیکن یہ اس وقت ایک دوسرے کو اتنا نہیں جانتے تھے۔ اپنے ’ٹرمینیٹر‘ کے دنوں میں آرنلڈ صدر بش کے والد سینیئر بش کی انتخابی مہم میں حصہ لے چکے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے مطابق ملاقات تیس منٹ تک صدر بش کے ہوٹل میں ہوئی اور اس کے بعد دونوں پندرہ منٹ ایک ہی گاڑی میں چندہ جمع کرنے کے لئے منعقد کیے گئے ایک شو (فنڈ ریزر) میں گئے۔ فنڈ ریزر میں اپنے خطاب کے دوران آرنلڈ نے کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ کبھی امریکہ کے صدر سے ملیں گے۔‘ صدر بش بھی اپنی جماعت میں ایک نئے ستارے سے خوش نظر آ رہے تھے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں میں کافی باتیں مشترک ہیں۔ ہماری ازدواجی زندگی خوشگوار ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دونوں کو درست انگریزی بولنے میں دشواری ہوتی ہے، اور ہم دونوں مظبوط پٹھوں کے مالک ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||