BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 January, 2006, 18:40 GMT 23:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جوہری ریسرچ کی بحالی کا اعلان
نیوکلیئر پروگرام نہ روکنے پر ایران کو پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے
ایران نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے جوہری پروگرام سے متعلق نیوکلیئر فیول ریسرچ بحال کرنے والا ہے۔ایران کا متنازعہ جوہری پروگرام یورپی یونین سے مذاکرات کے دوران معطل کردیا گیا تھا۔

ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے نائب صدر محمد سعیدی کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقی پروگرام جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کے زیرنگرانی ہوگا۔

یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیاہے جب ایران نے کہا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی کا عمل روس میں کرنے کی تجویز پر غور کررہا ہے۔

امریکہ اور یورپی یونین نہیں چاہتے کہ ایران ایسا فیول پیدا کرے جوکہ جوہری بم بنانے کے لیے موزوں ہو۔

ایران نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ حکام کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کا مقصد صرف بجلی پیدا کرنا ہے۔

محمد سعیدی نے جوہری ریسرچ کی بحالی کا اعلان قومی ٹی وی پر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے آئی اے ای اے کو اس بارے میں تحریری طور پر مطلع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: ’ہماری قوم جانتی ہے کہ ایران نے ڈھائی سال پہلے رضاکارانہ طور پر اپنا جوہری پروگرام روکنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔‘

’میرے خیال میں اس دوران ہمارے ماہرین کو بھاری نقصانات اٹھانا پڑے ہیں اور ہمارے کئی تحقیق کاروں کی ملازمت بھی ختم ہوگئی ہے۔اور اسی وجہ سے ہم یہ پروگرام دوبارہ شروع کررہے ہیں۔‘

انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا مقصد نیوکلیئر فیول بنانا نہیں ہے۔

اس سے قبل ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان حامد رضا آصفی نے کہا تھا کہ ایران روسی وفد سے روس میں یورینیم کی افزودگی کی تجویز پر بات کرے گا۔

روسی وفد سات جنوری کو ایران آئے گا۔ یورینیم کی افزودگی کی تجویز بھی روس ہی نے گزشتہ برس دی تھی۔

تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تجویز مبہم ہے اور ایران صرف اسی صورت میں اس پر عمل کرے گا جب اسے اپنی سرزمین پر بھی یورینیم کی افزودگی کی اجازت دی جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد