BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 January, 2006, 14:54 GMT 19:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جیک پوٹ‘ کا وقت ختم ہونے کو
لاٹری کے گیند
اس کے علاوہ روزانہ بارہ سو پاؤنڈ منافع کا بھی نقصان ہو گا
لاٹری کے پچانوے لاکھ پاؤنڈ انعام کے کلیم کا وقت ختم ہو رہا ہے لیکن اب تک اس کا کوئی دعوے دار تک سامنے نہیں آیا ہے۔

لاٹری کا یہ ٹکٹ ڈونکاسٹر سے خریدا گیا تھا۔ گزشتہ سال چھ جولائی کو ہونے والی قرعہ اندازی کے بعد اب تک اس انعام میں منافع کی مد میں ایک لاکھ بیس ہزار پاؤنڈ کا اضافہ ہو چکا ہے۔

انعام جیتنے والے نمبر اس طرح ہیں: 3، 12، 17، 36، 44، اور 49۔

اگر اس انعام کے کلیم کو پیر کے روز شام ساڑھے پانچ بجے تک نہ داخل کیا گیا تو انعام لاٹری کے فلاحی کا موں کے فنڈ میں چلا جائے گا۔

کیم لوٹ کمپنی کی کیتھرین ولیم سن کا کہنا ہے کہ ’زیادہ تر لوگ اپنے ٹکٹ کا نمبر دیکھتے ہیں۔ اب تک صرف چھ بڑے انعامات ایسے گزرے ہیں جن کا کوئی دعوے دار سامنے نہیں آیا ورنہ زیادہ تر لوگ انعام لے لیتے ہیں‘۔

جن انعامات کا کوئی دعوے دار سامنے نہیں آیا ہے ان میں سے رقم کے لحاظ سے یہ سب سے بڑا انعام ہے۔ اس سے پہلے اس نوعیت کے انعام کی سب سے بڑی رقم ستر لاکھ پاؤنڈ تھی۔

ستر لاکھ پاؤنڈ کے انعام کا ٹکٹ اگست دو ہزار چار میں بیلفاسٹ سے خریدا گیا تھا لیکن اس کا خریدار کبھی سامنے نہیں آیا۔ جیتنے والے خوش نصیب کے لیے انعام کا کلیم داخل کرنے کے لیے ایک سو اسی دن کی معیاد مقرر ہے۔

لاٹریلاٹری کی فاتح روپوش
77 ملین پاؤنڈ جیتنے والی آئرش خاتون روپوش
ہورقیدی کی لاٹری
عمر قید والے کے لیے ستر لاکھ پاؤنڈ کا انعام
اسی بارے میں
شہریت اور دولت ساتھ ساتھ
29 September, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد