شہریت اور دولت ساتھ ساتھ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیا کے مہاجر موسٰی بٹک کے لیے امریکی شہریت اپنے ساتھ دولت بھی لے آئی۔ سولہ برس کے انتظار کے بعد موسٰی کو جس دن امریکی شہریت ملی اسی دن ان کی لاٹری بھی لگ گئی۔ امریکہ سے وفاداری کا حلف اٹھانے کے بعد جب چالیس سالہ موسٰی نے اپنا لاٹری ٹکٹ دیکھا تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کے مالک بن چکے ہیں۔ موسٰی بٹک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ’یہ ایسے ہی ہے کہ آپ نے ایک ملک کا انتحاب کیا اور پھر ساتھ ہی آپ کو اٹھارہ لاکھ ڈالر مل گئے۔ یہ صرف امریکہ میں ہی ہو سکتا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میری بیوی لیونورا یہ خبر سن کر چیخ پڑی جبکہ میں خاموش ہی رہا‘۔ موسٰی بٹک کا کہنا تھا کہ یہ رقم انہیں اور ان کی بیگم کو تبدیل نہیں کرے گی۔ موسٰی کی بیگم ایک نرس ہیں۔ وہ یہ رقم آیووا میں ایک گھر کی خریداری اور کینیا میں بسنے والے اپنے خاندان کی فلاح کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ایک اصلاحی ادارے میں کام کرنے والے موسٰی بٹک کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے اپنی چار سالہ بیٹی کو تعلیم بھی دلوائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||