BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 August, 2004, 12:17 GMT 17:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قیدی کی لاٹری لگ گئی
قیدی کی لاٹری
جیل سے کچھ دیر کی چھٹی پر رہا ہونے والے قیدی لاٹری خرید سکتے ہیں۔
برطانیہ میں جنسی زیادتی کے الزام میں عمر قید کاٹنے والے ایک شخص کا لاٹری میں سات ملین پاؤنڈ کا انعام نکلا ہے۔

52 سالہ ائورورتھ ہور گلوسٹرشائر میں واقع لیہل اوپن جیل میں قید ہیں۔ جب انہوں نے جیتنے والی ’لوٹو ایکسٹرا ڈرا‘ لاٹری خریدی اس وقت وہ جیل سے ایک دن کی چھٹی پر تھے۔

اب تک قومی لاٹری کمپنی’ کیملاٹ‘ نے لاٹری میں جیتی ہوئی رقم کی تصدیق نہیں کی ہے مگر اطلاعات کے مطابق ہفتے کے اکیس ملین پاؤنڈ کا لوٹو ایکسٹرا جیک پاٹ تین جیتنے والوں کے درمیان بانٹا جائےگا۔

ہور کو 1989 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر کئی عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام تھا۔ ان کی عمر قید اب ختم ہونے والی ہے۔

محکمہ داخلہ کے قوانین کے تحت جیل سے کچھ دیر کی چھٹی پر رہا ہونے والے قیدی لاٹری خرید سکتے ہیں۔

محکمہ جیل کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک قیدی نے لاٹری جیت لی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لاٹری جیتنے کی خبر آنے کے بعد مسٹر ہور کو ان کی حفاظت کے لیے ایک مختلف جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تاہم ترجمان نے اس بارے میں بیان دینے سے انکار کر دیا۔

کیمیلاٹ کے ترجمان نے جیتنے والوں کے ناموں کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ہور لاٹری جیتنے والے پہلے قیدی نہیں ہیں۔ نورفولک کے 21 سالہ مائکل کیرل نے لاٹری میں تقریباً دس ملین پاؤنڈ جیتے تھے۔ پچھلے ماہ انہیں منشیات سے متعلق جرائم کی وجہ سے پانچ ماہ کے لیے قید کر لیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد