ڈبلیو ٹی او کےخلاف مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہانگ کانگ میں عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او کے خلاف مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے پولیس نے آنسو گیس ، لاٹھی چارج اور مرچوں کا سپرے کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم تیس لوگ زخمی ہوئے ہیں۔مظاہرین نے ڈندے اٹھا رکھے تھے۔ ہانگ کانگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے منگل سے شروع ہونے اجلاس کے بعد یہ سب سے بدترین مظاہرے تھے۔ مظاہرین نے جن میں اکثریت کا تعلق کوریا سے تھا، پولیس کے حصار کو توڑ کر اجلاس کے مقام پر جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔ پولیس نے پانی کی گنوں سے پانی پھینکنے کے علاوہ مظاہرین پر مرچوں کا سپرے کیا۔ مظاہرین میں فرانس کا وہ کاشتکار بھی شامل تھا جس نے چھ سال پہلے اینٹی گلوبائزیشن مظاہرے کے دوران میکڈوانلڈ کے ایک ریسٹورانٹ کو جلا دیا تھا۔ مظاہرین نے عالمگیریت یا گلوبلائزیشن کے خلاف رنگ برنگے بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد کوریا، فلپائن اور انڈونیشیا جیسے ممالک کے مزدوروں کی تھی۔ عالمی تجارتی تنظیم کے خلاف تمام احتجاج کرنے کے لیے ساری دنیا ہزاروں مزدور ہانگ کانگ میں پہنچے ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں ہانگ کانگ مظاہروں کی تیاری11 December, 2005 | آس پاس بش اور آزاد تجارت کے خلاف مظاہرے04 November, 2005 | آس پاس امریکہ، چین: ٹیکسٹائل مذاکرات 04 June, 2005 | آس پاس کاٹن سبسڈی ، امریکہ کی ہار04 March, 2005 | آس پاس انڈیا کو فائدہ، بنگلہ دیشی بےروزگار16 December, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||