BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 November, 2005, 02:01 GMT 07:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرانس: دہشگردی مخالف بل منظور
سینیٹ سے منظوری ہونے کے بعد بل، قانون کی شکل اختیار کر لے گا
فرانس میں پارلیمان کے ایوانِ زیریں نے انسدادِ دہشت گردی کے اس بل کی حمایت کر دی ہے جس کے تحت وڈیو کے ذریعے نگرانی کے نظام کو بڑھا دیا جائے گا۔

اس بل سے ممکنہ اہداف میں جن میں عبادت گاہیں بھی شامل ہوں گی، کیمرے نصب کیے جائیں گے اور پولیس کو یہ اختیارات حاصل ہو جائیں گے کہ وہ مشتبہ دہشت گردوں کو چھ دن تک حراست میں رکھ سکے۔ پہلے پولیس ایسے افراد کو صرف چار دن تک زیرِ حراست رکھ سکتی تھی۔

اگرچہ پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں اس نئے بل کی حمایت ہے لیکن قانون بننے کے لیے اسے ایوانِ بالا سے بھی منظور ہونا باقی ہے۔

فرانس کے وزیرِ داخلہ نے جولائی میں لندن میں بم حملوں کے بعد سے انسدادِ دہشت گردی کے بل کے منظور ہونے کے لیے بہت کوشش کی ہے۔

وزیرِ داخلہ نکولس سرکوزی نے پارلیمان کے ارکان کو بتایا کہ اس بل سے فرانس کو دہشت گردی کے خلاف ایک موثر ہتھیار مل جائے گا اور اس قانون کی مددسے قانون نافذ کرنے والوں کو زیادہ اختیارات مل جائیں گے تاکہ وہ کسی ممکنہ آفت کو روک سکیں۔

پیرس میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کیمروں کی مدد سے لندن بمباروں کی شناخت سے فرانس میں حکام بہت متاثر ہوئے ہیں۔

نئے بل کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور عبادت گاہوں میں پہلی مرتبہ کیمرے نصب کیے جا سکیں گے۔اس وقت فرانس میں ساٹھ ہزار کے قریب کیمرے نصب ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں برطانیہ میں چالیس لاکھ کیمرے ہیں۔

نئے قانون کے تحت انٹرنیٹ کیفے اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے بھی اس بات کے پابند ہوں گے کہ اپنے گاہکوں کا ریکارڈ پولیس کو دیں۔

فرانس کی پولیس کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ ان لوگوں کی نگرانی بھی کی جا سکے جو ان ممالک کا دورہ کرتے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں دہشت گردی کے کیمپ موجود ہیں۔

فرانس کی گرین اپوزیشن پارٹی کے ایک رکن نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ اس قانون سے شخصی آزادیوں کو زک پہنچے گی۔

دسمبر میں فرانسیسی پارلیمان کا ایوانِ بالا اس قانون پر غور کرے گا اور منظوری کی صورت میں اس سال کے آخر تک یہ فرانس کا قانون بن جائے گا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فرانس میں یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ یورپی ممالک انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کو کس طرح سخت کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد