BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 November, 2005, 13:55 GMT 18:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تشدد ہوا پر اتنا نہیں: عراقی وزیر
قیدیوں پر تشدد کے الزامات لگائے گئے ہیں
قیدیوں پر تشدد کے الزامات لگائے گئے ہیں
عراقی وزیر داخلہ بیان جبر نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ ملک کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ عراقی سکیورٹی فورسز کی بدسلوکی کے واقعات بڑے پیمانے پر ہورہے ہیں۔

ان کا یہ بیان اس واقعے کے بعد آیا ہے جب امریکی فوجیوں نے ایک عام گشت کے دوران وزارت داخلہ کی عمارت میں ایک سو ستر افراد کو قید پایا۔ وزیر داخلہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ انتقامی کارروائی کے تحت ان قیدیوں پر تشدد کیا گیا۔

عراقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کافی کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی ہوئی ان کی تعداد کافی کم ہے۔ ’کسی کا سر قلم نہیں کیا گیا، کوئی ہلاک نہیں ہوا۔‘ بیان جبر کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت قیدیوں پر تشدد برداشت نہیں کرے گی اور بدسلوکی کے حالیہ واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس واقعے میں قیدیوں کے انچارج سابق رہنما صدام حسین کے دور میں ملازم تھے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بیان جبر اس واقعے کے بعد اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا ازالہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وزارت داخلہ کی عمارت میں پائے جانے والے قیدیوں میں کئی مشتبہ غیرملکی شدت پسند تھے اور انہوں نے خود ان افراد کو قید میں رکھنے کو کہا تھا۔

اس سے پہلے نائب وزیر داخلہ میجر جنرل حسین کمال نے کہا تھا کہ وہ عراق کے تمام سکیورٹی سروِسز کو اپنی وزارت کے زیرکنٹرول رکھنا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پیش نہ آئیں۔

میجر جنرل کمال کا کہنا تھا: ’ہم سکیورٹی سے متعلق تمام شعبوں کو وزارت داخلہ کے تحت لانا چاہتے ہیں۔‘ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ عراقی حکومت بہت پہلے سے اس طرح کے واقعات کا خدشہ محسوس کررہی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد