BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 October, 2005, 17:12 GMT 22:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد دھماکے: کم از کم سترہ ہلاک
عراق دھماکہ
شیرٹن اور فلسطین ہوٹلوں میں غیر ملکی باشندے رہائش پذیر ہیں۔
بغداد کے سب سے محفوظ سمجھے جانے والے علاقے میں واقع دو ہوٹلوں کے قریب تین زور دار دھماکوں میں کم از کم سترہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراق پولیس کے مطابق دھماکے فلسطین اور شیرٹن ہوٹلوں کے پاس ہو ئے۔ ان دونوں ہوٹلوں میں غیر ملکی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔

دھماکوں کے فوراً بعد بنائی جانی والی تصویروں میں دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائے دیتے ہیں۔

ایک دھماکہ ایک کار میں رکھے بم سے کیا گیا تھا۔

امریکی خبر رساں ایچنسی اے پی نے، جس کے فلسطین ہوٹل میں دفاتر ہیں، خبر دی ہے کہ دھماکے میں کم از کم پانچ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

بغداد کے ایک اور علاقے میں حملہ آوروں نے زیر تعمیر عمارت کے مزدورں پر حملہ کر کے گیارہ لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک کیے جانے والوں میں پانچ سگے بھائی ہیں جن کے سر اور سینے میں گولیاں ماری گئیں۔حملہ آور ایک بلڈر کو اغو کر کے لے گئے ہیں۔

عراق پولیس نے کہا کہ اس نے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سات لاشیں برآمد کی ہیں جن کو مار کر ویران جگہ پر پھینک دیا گیا تھا۔ ان میں تین عورتوں کی بھی لاشیں ملی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد