زلزلہ: 100 ملین ڈالرامداد کی تجویز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی کمیشن نے پاکستان کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے مزید ایک سو ملین ڈالر کی امداد دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس رقم سے متاثرین کے لیے خیمے، خوراک اور طبّی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ یورپی یونین کے ڈویلپمنٹ کمشنر لوئی مائیکل کا کہنا ہے کہ سردی کی آمد کے ساتھ متاثرین کی امداد وقت کے خلاف ایک جنگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چالیس لاکھ بے گھر افراد تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ اگر یورپی یونین مزید امداد کی فراہمی کی یہ تجویز منظور کر لیتی ہے تو ابتدائی طور پر یورپی یونین کے ہنگامی فنڈ سے چھتیس ملین ڈالر فوری طور پر مہیا کیے جائیں گے اور بقیہ رقم آئندہ برس دی جائے گی اور جسے تعمیرِ نو کے کاموں میں استعمال کیا جا سکے گا۔ یورپی یونین پہلے ہی زلزلہ زدگان کے لیے سولہ ملین ڈالر کی امداد دے چکی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||