میں ووٹ نہیں ڈالتا: الیکشن کمشنر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ انہیں سیاستدانوں پر اعتماد نہیں ہے۔ چونسٹھ سالہ دیانندا دسانائکے نے کہا ہے کہ آخری مرتبہ انہوں نے 1963 میں ووٹ ڈالا تھا۔ ’جب مجھے سیاستدانوں کے متعلق پتہ چل گیا تو اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ کبھی ووٹ نہیں ڈالوں گا‘۔ سترہ نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے دسانائکے ایک لاکھ الیکشن حکام کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دسانائکے کو اب تک چھ ہارٹ اٹیک ہو چکے ہیں لیکن چند قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ ریٹائر نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ سنہ تین ہزار میں بھی میں مجھے ریٹائر ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’اگر میرا ووٹ کوئی اور ڈال دیتا ہے تو یہ آپ کی شہ سرخی ہو گی‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ ووٹ نہ ڈالنے کا اعتراف کر کے اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کی جگہ کوئی اور ان کا ووٹ نہ ڈال دے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||