BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 September, 2005, 17:17 GMT 22:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیو آرلینز کا بند ٹوٹنا شروع
نیو آرلینز
انجینئر کہہ رہے ہیں کہ پانی توقعات سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے
حال ہی میں سمندری طوفان کترینا کا شکار ہوئے شہر نیو آرلینز کو ایک بار پھر پانی سے خطرہ ہے۔

سمندری طوفان ریٹا کی وجہ سے پانی شہر کے ارد گرد بنائے ہوئے بند سے باہر نکل رہا ہے اور خطرہ ہے کہ شہر میں ایک مرتبہ پھر سیلاب آ جائے گا۔

فوج کے انجینئروں نے خبردار کیا ہے کترینا کے بعد بنائے گئے بند صرف پندرہ سینٹی میٹر پانی برداشت کر سکتے ہیں۔ لیکن شہر میں کئی کئی جگہ تیس فٹ بڑی پانی کی لہر کی بھی اطلاع ہے۔

اس وقت امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا انخلاء ہو رہا ہے اور تقریباً بیس لاکھ افراد ساحلی شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

دریں اثناء امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ریٹا کے خطرے کے پیشِ نظر ہیو سٹن سے منتقل کیے جانے والے افراد کی بس میں آگ لگنے سے کم از کم چوبیس مسافر زندہ جل گئے ہیں۔

یہ واقعہ ڈیلاس کے شمال میں انٹر سٹیٹ پنتالیس نمبر ہائی وے پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجود تھیں۔

پولیس کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ بس میں سوار مسافر آکسیجن استعمال کر ہے تھے جس کی وجہ سے آگ زیادہ تیزی سے بھڑکی۔ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ یہ آگ تکنیکی خرابی کی وجہ سے لگی۔

ترجمان نے کہا کہ ’ پولیس اہلکار تمام مسافروں کو بس سے نکالنے میں ناکام رہے‘۔ اطلاعات کے مطابق اس بس میں 45 مسافر سوار تھے۔ بس کے تمام مسافروں کو بیل ائر میں واقع ایک نرسنگ ہوم سے نکالا گیا تھا۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بس پر موجود آکسیجن سلنڈروں کے پھٹنے کی وجہ سے دھماکے بھی ہوئے۔

بس کے حادثے کے بعد ہائی وے کی ساتھ والی لین بند کر دی گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا اور سو کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد