ریٹاطوفان: بس میں آگ، چوبیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ریٹا کے خطرے کے پیشِ نظر ہیو سٹن سے منتقل کیے جانے والے افراد کی بس میں آگ لگنے سے کم از کم چوبیس مسافر زندہ جل گئے ہیں۔ یہ واقعہ ڈیلاس کے شمال میں انٹر سٹیٹ پنتالیس نمبر ہائی وے پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجود تھیں۔ پولیس کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ بس میں سوار مسافر آکسیجن استعمال کر ہے تھے جس کی وجہ سے آگ زیادہ تیزی سے بھڑکی۔ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ یہ آگ تکنیکی خرابی کی وجہ سے لگی۔ ترجمان نے کہا کہ ’ پولیس اہلکار تمام مسافروں کو بس سے نکالنے میں ناکام رہے‘۔ اطلاعات کے مطابق اس بس میں 45 مسافر سوار تھے۔ بس کے تمام مسافروں کو بیل ائر میں واقع ایک نرسنگ ہوم سے نکالا گیا تھا۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بس پر موجود آکسیجن سلنڈروں کے پھٹنے کی وجہ سے دھماکے بھی ہوئے۔ بس کے حادثے کے بعد ہائی وے کی ساتھ والی لین بند کر دی گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا اور سو کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ |
تازہ ترین خبریں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||