قندھار: امریکی فوجی قافلے پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قندھار میں ایک بم دھماکا ہوا ہے۔ یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ یہ دھماکہ کیسے ہوا۔ ایک اطلاع کے مطابق اس دھماکے کا نشانہ امریکی فوج کا ایک قافلہ تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو امریکی فوجیوں کو زخمی حالت میں دیکھا ہے۔ افغانستان میں انتخابات سے قبل سیکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اٹھارہ ستمبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل افغانستان میں تشدد کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے اور ستمبر کے اوائل میں ہی جنوبی افغانستان میں امریکی فوج کو نشانہ بنانے کی ایک کوشش کی گئی تھی۔ صوبہ ہلمند میں ہونے والے اس ناکام خودکش بم حملے میں حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ امریکی اور افغان فوج نے افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک مشترکہ کارروائی میں بارہ مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک جبکہ نو شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||