BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 August, 2005, 16:31 GMT 21:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی سنّی، مداخلت کی اپیل
عراق
یہ مسودہ طویل مذاکرات کے بعد تشکیل دیا گیا ہے
عراق کے سنّی رہنماؤں نے آئینی مسودے کو مسترد کر دیا ہے اور اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

یہ بات سنّی مداکرات کاروں کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی ہے جو عراقی پارلیمان میں آئینی مسودہ پیش کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سینیئر سنّی مذاکرات کار عبدلنصر الجنابی نے کہا کہ ’ ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم اس مسودہ سے متفق نہیں اور ہم اس میں شامل شقوں کو رد کرتے ہیں۔ ہم اس مسودے سے متعلق کسی بھی ایسی بات پر اتفاق نہیں کر سکے جس سے اسے قانونی حیثیت حاصل ہو سکے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ ہم عرب لیگ، بین الاقوامی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مداخلت کریں اور اس دستاویز کو منظور ہونے سے روکیں اور اس میں شامل غلطیوں کو درست کرائیں‘۔

News image
’ ہم پرامید ہیں کہ تمام عراقی اس دستاویز کو قبول کر لیں گے‘

تاہم سنّی رہنماؤں نے عراق میں جاری سیاسی عمل سے علیحدہ نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے عراقی سنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر ہوں۔

عراقی صدر جلال طالبانی نے تمام عراقیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس آئینی دستاویز کی حمایت کریں جو کئی ہفتے سے جاری بات چیت کے بعد سامنے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ ہم پرامید ہیں کہ تمام عراقی اس دستاویز کو قبول کر لیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ’ یہ بات صحیح ہے کہ ماسوائے قرآن کوئی بھی کتاب مکمل طور پرصحیح نہیں اور قابلِ ترمیم ہے‘۔

تاہم عراق کی سنّی اقلیت اس آئین کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں اور تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ان کا یہ عمل امریکہ کے لیے شدید دھچکے کا باعث ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد