BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 August, 2005, 23:53 GMT 04:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیڑھ لاکھ جاپانیوں کی ساٹھویں برسی
ہیروشیما
تقریب کے دوران فضا میں کبوتر چھوڑے گئے
جاپان کے شہر ہیروشیما میں آج ایٹم بم کے گرائے جانے کے ساٹھ سال مکمل ہوگئے اور وہاں مرنے والوں کی یاد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی ہے۔

امریکی فضائیہ کے ایک بمبار نے چھ اگست انیس سو پینتالیس کو سوا آٹھ بجے صبح ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا اور اس سے تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

ایٹم بم سے پیدا ہونے والی حرارت چار ہزار ڈگری سیلسیس تک پہنچی اور یہ پھیل کر تقریباً تین میل دور تک گئی۔

ہیروشیما میں مرنے والوں کی یاد میں آج شہر کے امن پارک میں جمع تقریباً پچاس ہزار افراد نے مل کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ مرنے والوں کی یاد میں شہر کی بڑی گھنٹی بجائی گئی اور شہر کے امن پارک میں گلدستے رکھے گئے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان کا ایک پیغام ان کے ترجمان نے پڑھ کر سنایا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہیروشیما کی بمباری کے ساٹھ سال بعد بھی دنیا میں ایٹمی عدم پھیلاؤ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

News image
مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

یہ بیان جاپانی زبان میں تھا۔

جاپانی پارلیمان کے سپیکر نے اپنی تقریر میں لوگوں کو یہ بھی یاد دلایا کہ اس بم کے گرائے جانے سے پہلے جاپان نے ایشیا کے دیگر ممالک کے لوگوں پر شدید مظالم کیے تھے۔

ہیروشیما پر اٹم بم گرانے کا فیصلہ تاریخ میں تنازع کا شکار ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے لیے انتہائی ضروری تھا لیکن کئی تاریخ دانوں کا موقف ہے کہ بم کے گرانے سے پہلے ہی جاپان کی شکست ہو چکی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد