شاہ عبداللہ سے وفاداری کااظہار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہزاروں علماء، قبائلی سربراہوں اور معزز شخصیات نے سعودی عرب کے نئے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے ہاتھوں بیعت کر کے ان سے اپنی وفاداری کا اظہار کیا ہے۔ بیعت کرنے کی یہ تقریب ریاض میں ہوئی۔ اس تقریب سے قبل شاہ عبداللہ نے برطانوی ولی عہد پرنس چارلس اور دوسرے مغربی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ بیعت کرنے کے بعد بعض لوگوں نے شاہ عبداللہ کی درازی عمر کے نعرے لگائے۔ اس تقریب میں عوام الناس کو بھی شرکت کی عام اجازت تھی۔ تقریب کی جگہ مسلح سکیورٹی اہلکاروں نے تقریب کے مقام کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ شاہ فہد نے انیس سو پچانوے میں علالت کے بعد تقریباً خود کو عوامی زندگی سے الگ کر لیا تھا اور ولی عہد عبداللہ ایک دہائی سے عملاً حکومت کا کام سنبھال رہے تھے۔ شاہ عبداللہ شاہ عبدالعزیز السعود کے بیٹے ہیں اور وہ انیس سو تئیس میں ریاض میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر اب تقریباً بیاسی برس ہے۔ سعودی عرب کے ترجمان کی حیثیت سے انہیں دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور جس انداز میں انہوں نے بین الاقوامی اور گھریلو مسائل کا سامنا کیا ہے، اس کو کافی سراہا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||