شاہ فہد انتقال کر گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فہد بن عبدالعزیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں اور ولی عہد شہزادہ عبداللہ کو ان کا جانشین مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلویژن پر ہونے والے اعلان کے مطابق ولی عہد شہزادہ عبداللہ ملک کے نئے بادشاہ بن گئے اور وزیر دفاع پرنس سلطان کو ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔ شاہ فہد 1982 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔شاہ فہد نے دس سال پہلے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو روزمرہ کے حکومتی معاملات سے علیحدہ کر لیا تھا اور اختیارات اپنے سوتیلے بھائی ولی عہد شہزادہ عبداللہ کو منتقل کر دیے تھے۔ شاہ فہد 1923 میں پیدا ہوئے اور 1975 میں ولی عہد بننے سے پہلے سعودی عرب کے وزیر تعلیم رہے ہیں۔ شاہ فہد 1982 میں اپنے بھائی شاہ خالد کی وفات کے بعد سعودی کے بادشاہ مقرر ہوئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||