شاہ فہد کو کٹہرے کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک سینئر برطانوی جج نے فیصلہ دیا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ فہد کے خلاف برطانیہ میں مقیم ایک خاتون نے طلاق کا جو مقدمہ دائر کیا ہے اسکی کھلی عدالت میں سماعت کی جائے۔ گزشتہ برس جنوری میں جنان حرب نامی ایک خاتون نے یہ دعوی دائر کیا کہ اسکی شادی اگرچہ شاہ فہد سے ہوئی ہے تاہم شاہ اسے مناسب نان و نفقہ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عدالت کے سامنے یہ رولنگ پیش کی گئی کہ شاہ فہد کو چونکہ انکے منصب کی مناسبت سے مقدمے سے استسنٰی حاصل ہے اس لیے کسی بھی نوعیت کی اپیل کی شنوائی بند کمرے میں ہونی چاہئے۔ البتہ ایک سینئر جج لارڈ تھورپ نے یہ رولنگ دی کہ چونکہ بادشاہ کا نام اس مقدمے سے منسلک ہے اور اگر عدالت مسز جنان حرب کی اپیل مسترد کرنے کا فیصلہ خفیہ طور پر کرتی ہے تو یہ نامناسب ہوگا اسلئے مقدمے کی کھلی سماعت ہونی چاہئے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||