بغداد: دلہن سمیت آٹھ افراد ہلا ک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں اندیشہ ہے کہ ایک عورت اور اس کی بیٹی جو دلہن تھی ان آٹھ لوگوں میں شامل ہیں ایک حادثے میں گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شہر میں ڈورا کے علاقے میں اسلحہ برداروں نے ایک کار پر گولیاں برسائیں جس میں ایک نئے شادی شدہ جوڑا اور اس کا خاندان سوار تھا۔ دریں اثناء تین پولیس افسران دو مختلف واقعات میں گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے۔ پہلا واقعہ گھادیر کے علاقے جبکہ دوسرا بالادیت ضلع میں پیش آیا۔ عراقی وزارت دفاع کو بھی دو پولیس افسروں کی لاشوں کے ملیں ہیں۔ مرنے والے دونوں بھائی تھے۔ لطیفیا کے قریب بغداد سے چالیس کلو میڑ جنوب میں ایک بم حملے میں دو شہری ہلاک ہو گئے۔ یہ بم ایک پولیس قافلے پر داغا گیا تھا۔ الجزائر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے سفارت کاروں کی رہائی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے۔ لیکن ایک ترجمان کے مطابق ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے ان سفارت کاروں کے اغواء کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے اور یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس معاملے کے پیچھے کون ہے۔ الجزائر کے اہم سفارت کاروں کو عراق میں مغربی منصور ضلع میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے باہر سے ان کی گاڑی پر حملہ کر نےکے بعداغواء کرلیا گیاتھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||