سعودیہ: امریکی نمایاں نہ ہوں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے امریکی باشندوں سےکہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خطرے کی وجہ سے نمایاں ہونے سے گریز کریں۔ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ القاعدہ سعودی عرب میں کوئی بڑی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے اس بیان میں ممکنہ حملہ کی تاریخ یا وقت کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے۔ بیان میں امریکی باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پس منظر میں رہیں۔ مئی دو ہزار تین کے سعودی عرب میں القاعدہ نے کئی حملے کیے ہیں اور آئے دن سکیورٹی فورسز اور القاعدہ کے ارکان کے درمیان جھڑپوں کی خبریں آتی رہی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||